رسول اعظم صلیاللہعلیہوآلہ میڈیکل سینٹر سے وابستہ امین ریسرچ سینٹر نے ’’سسٹک فائبروسس اور آنتوں کی صحت سے متعلق جدید ٹیکنالوجیز‘‘ کے عنوان سے یہ ورکشاپ منعقد کی۔
امین ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر نوفل الدجیلی نے خبررساں مرکز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:
اس ورکشاپ سے قادسیہ یونیورسٹی کے استاد اور برطانیہ کی لیورپول یونیورسٹی سے فارغ التحصیل میران عبدالامیر عطیہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے سسٹک فائبروسس اور آنتوں کی صحت کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجیز سے متعلق خصوصی سائنسی موضوعات کا جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا:
اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد سائنسی تحقیق کو فروغ دینا، اعلیٰ تعلیم کے طلبہ کی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور انہیں طب و تحقیق کے شعبوں میں ہونے والی تازہ ترین سائنسی پیش رفت سے آگاہی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔