سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

رمضان المبارک؛ خدا کی رحمت کا مہینہ

رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔

رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت ‌افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔

 دسویں دن کی حدیث

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے فرمایا:

شَهرُ رَمَضانَ شَهرُ اللهِ، وَ شَهرُ شَعبانَ شَهری؛ شَعبانُ المُطَهِّرُ، وَ رَمَضانُ المُکَفِّرُ

رمضان، خدا کا مہینہ ہے،شعبان، رسولِ خدا صلی‌الله‌علیہ‌وآلہ کا مہینہ ہے، اور رجب میرا مہینہ ہے۔

شعبان پاکیزہ کرنے والا مہینہ ہے اور رمضان گناہوں کو مٹا دینے والا۔

وسائلُ الشیعة، جلد 7، صفحہ 266، حدیث 23