رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہالسلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔
رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
بارھویں دن کی حدیث
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
وَ هُوَ شَهْرٌ يُفْتَحُ فِيهِ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَ أَبْوَابُ الرَّحْمَةِ وَ يُغْلَقُ فِيهِ أَبْوَابُ النِّيرَانِ۔
اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں آسمان کے دروازے اور رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں نیز جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔
فضائلُ الأشهرِ الثلاثة، شیخ صدوق، صفحہ 108