ماه رمضان میں احادیث علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیر بیان، امیرالمومنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
تیرھویں دن کی حدیث: سب سے فائدہ مند روزہ
امیرالمومنین علیہالسلام نے فرمایا:
صَوْمُ النَّفْسِ عَنْ لَذَّاتِ الدُّنْيَا أَنْفَعُ الصِّيَامِ
نفس کو دنیا کی لذتوں سے روکنا، سب سے زیادہ فائدہ مند روزہ ہے۔
حوالہجات
تصنیف غرر الحکم و درر الکلم، صفحہ ۱۷۶، حدیث ۳۳۶۴