رمضان المبارک میں ہر روز امیرالمؤمنین علیہالسلام کا نورانی کلام پیش کیا جاتا ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں اس ہدایت افروز کلام سے فیض حاصل کر سکیں۔
رمضان المبارک میں احادیثِ علوی کے عنوان سے ہر روز خصوصی طور پر امیرِ بیان، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہالسلام کا بلیغ اور نورانی کلام پیش کیا جا رہا ہے تاکہ ہدایت افروز اور گوہر بار الفاظ ہمارے دلوں کو منور کریں اور ہمیں عبادت و بندگی کے اس بابرکت مہینے سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے کا موقع ملے۔
چودھویں دن کی حدیث
امیرالمؤمنین علیہالسلام نے فرمایا:
إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ سَلَّمَ خَطَبَنَا ذَاتَ يَوْمٍ، فَقَالَ: وَ مَنْ أَكْثَرَ فِيهِ مِنَ الصَّلَاةِ عَلَيَّ، ثَقَّلَ اللهُ مِيزَانَهُ يَوْمَ تَخِفُّ الْمَوَازِينُ
پیغمبر اکرم صلیاللهعلیهوآلهنے ایک دن خطبہ دیتے ہوئے فرمایا:جو شخص ماہِ رمضان میں مجھ پر کثرت سے صلوات بھیجے،
خداوند متعال اُس کے میزانِ اعمال کو اُس دن بھاری کرے گا
جس دن ترازوئے اعمال کو ہلکا دکھائیں گے۔
بحار الأنوار، جلد 96، صفحہ 357