امیرالمومنین علیہالسلام نے بصرہ کی فتح کے بعد اہل کوفہ کےنام یہ خط لکھا۔ اس میں ان کی جانب سے مدد اور نصرت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
شہر کوفہ والو! خدا تمہیں تمہارے پیغمبر صلیاللهعلیہوآلہ کے اہل بیت علیہمالسلام کی طرف سے جزائے خیردے، ایسی بہترین جزا جو اس کی اطاعت کرنے والوں اور اس کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے والوں کو دی جاتی ہے کہ تم نے میری بات سنی اور اطاعت کی اور تمہیں پکارا گیا تو تم نے میری آواز پر لبیک کہا۔
حوالہجات
نہج البلاغہ، مکتوب ۲