سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

آب فرات کی فضیلت ؛ اہلِ بیت علیہم‌السلام کے کلام میں

 ۱۔ پانیوں کا سردار

امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ‌السلام نے فرمایا: "فرات، دنیا اور آخرت کے پانیوں کا سردار ہے۔”
کامل الزیارات، ص۱۳۷

۲۔ محبتِ اہلِ بیت علیہم‌السلام کی علامت

امام جعفر صادق علیہ‌السلام نے فرمایا: "جو شخص فرات کا پانی پئے اور اس کے ذریعے نومولود کی تحنیک کرے، وہ ہم سے محبت کرے گا۔”
کامل الزیارات، ص۱۳۷

۳۔ امام محمد باقرعلیہ‌السلام اور فرات سے شفا

امام باقر علیہ‌السلام نے فرمایا: "اگر ہمارا فاصلہ فرات سے کم ہوتا تو ہم ضرور وہاں جاتے اور فرات سے شفا حاصل کرتے۔”کامل الزیارات، ص۱۳۸

۴۔ امام جعفر صادق علیہ‌السلام کی فرات سے محبت

امام جعفر صادق علیہ‌السلام نے فرمایا: "اگر میں فرات کے قریب ہوتا تو میری خواہش ہوتی کہ ہر صبح و شام اس کے پاس جاؤں۔”
کامل الزیارات، ص۱۳۸

۵۔ قرآن میں نجف اور فرات کا ذکر

امام جعفر صادق علیہ‌السلام نے فرمایا: قرآن میں "رَبوَہ” سے مراد نجفِ کوفہ ہے، اور "مَعین” سے مراد فرات ہے۔
کامل الزیارات، ص۱۳۹

۶۔ جنتی مشک اور فرات

امام زین العابدین علیہ‌السلام نے فرمایا: "ہر رات ایک فرشتہ جنتی مشک لے کر فرات میں ڈالتا ہے، اور کوئی نہر ایسی نہیں جس کی برکت فرات کے برابر ہو۔”
کامل الزیارات، ص۱۴۰

٧۔ ہر روز جنت کے قطرے

امام جعفر صادق علیہ‌السلام نے فرمایا: "ہر روز جنت کے کچھ قطرے فرات میں ڈالے جاتے ہیں۔”
کامل الزیارات، ص۱۴۱

٨۔ جنت کے سات قطرے

امام صادق علیہ‌السلام نے فرمایا: "ہر روز جنت سے سات قطرے فرات میں گرتے ہیں۔ اگر گناہگار اس میں داخل نہ ہوتے تو ہر بیمار اور مصیبت زدہ شخص اس سے شفا پا لیتا۔”
کامل الزیارات، ص۱۴۳

٩۔ وادیِ ایمن؛ فرات اور کربلا

امام جعفر صادق علیہ‌السلام نے فرمایا: "وادیِ ایمن سے مراد فرات ہے، اور بقعۂ مبارکہ سے مراد کربلا ہے۔”
کامل الزیارات، ص۱۴۳

١٠۔ فرات؛ مولا علی علیہ‌السلام کے شیعوں میں سے

امام جعفر صادق علیہ‌السلام نے فرمایا: "فرات علی علیہ‌السلام کے شیعوں میں سے ہے، اور جو شخص اس کے پانی سے تحنیک کرے، وہ ہم سے محبت رکھتا ہے۔”
کامل الزیارات، ص۱۴۶

١١۔ فرات؛ مؤمنوں کی نہر

امام جعفر صادق علیہ‌السلام نے فرمایا: "فرات، مؤمنوں کی نہر ہے۔”
کامل الزیارات، ص۱۴۷

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے