سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی سب سے مشہور کنیتیں اور القاب

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی سب سے مشہور کنیتیں اور القاب

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے کئی القاب اور کنیتیں ہیں جن میں سب سے مشہور اور معروف کنیت ابوالحسن ہے، یہ کنیت اور دیگر القاب آپ کی شخصیت اور مقام کی عکاسی کرتے ہیں۔

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے کئی القاب اور کنیتیں ہیں جن میں سب سے مشہور اور معروف کنیت ابوالحسن ہے، یہ کنیت اور دیگر القاب آپ کی شخصیت اور مقام کی عکاسی کرتے ہیں۔

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی مشہور کنیتیں

ابوالحسن

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی سب سے مشہور کنیت أبو حسن یا ابوالحسن ہے، أبو حسین  اور أبو سِبطَین بھی دیگر معروف کنیتیں ہیں۔

ابو ریحانتین

ریحانتین سے مراد جنت کے دو پھول ہیں، یعنی امام حسن اور امام حسین علیہماالسلام ہیں، نبی اکرم صلی‌الله‌علیه‌وآله نے اپنی شہادت سے قبل امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کو ان دونوں ریحانوں کے حوالے سے سفارش فرمایا:
درود و سلام ہو آپ پر اے دو پھولوں کے والد، میرے ان دو پھولوں کا اس دنیا میں خیال رکھئے گا۔

ابو تراب

نبی اکرم صلی‌الله‌علیه‌وآله نے جب امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کو سجده میں دیکھا کہ اپنا چہرہ زمین پر رکھا ہوا ہے تو انہیں ابو تراب کا لقب بھی دیا، ، فرمایا: تشریف رکھئے اے ابو تراب ،راوی کہتا ہے: خدا کی قسم، امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی نظر میں ابو تراب سے زیادہ کوئی بھی نام عزیز اور محترم نہیں تھا۔

ابو الائمہ

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا ایک لقب أبو الائمہ  بھی ہے اس لیے کہ آپ کے بعد سب معصوم آئمہ علیہم السلام آپ ہی کی نسل سے ہیں۔

یہ لقب پیغمبر اکرم صلی‌الله‌علیه‌وآله کی اس حدیث سے لیا گیا ہے جو غدیر کے دن آپؐ نے ارشاد فرمائی: مَعَاشِرَ النَّاسِ إِنَّ عَلِیاً مِنِّی وَ أَنَا مِنْ عَلِی…وَ هُوَ …خَیرُ الْوَصِیینَ وَ زَوْجُ سَیدَةِ نِسَاءِ الْعَالَمِینَ وَ أَبُو الْأَئِمَّةِ الْمَهْدِیینَ
(اے لوگو! علی علیہ‌السلام مجھ سے ہیں اور میں علی علیہ‌السلام سے ہوں۔۔۔ یہ بھترین وصیوں میں سے ہیں، عالمین کی عورتوں کی سردار (فاطمہ زہرا سلام‌الله‌علیہا)کے شوہر ہیں، ہدایت شدہ آئمہ علیہم السلام کے باپ ہیں)

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے القاب

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے بے شمار القاب ہیں، جیسے آپ کی کرامات کی کوئی حد نہیں اسی طرح یہ القاب بلند مرتبہ اور مقدس ہیں، کیونکہ ان کا مقام بھی بلند اور عالی ہے۔

حیدر

امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا مشہور لقب حیدر ہے،ایک موقع پر آپ نے فرمایا: میں وہی ہوں کہ میری ماں نے میرا نام حیدر رکھا ہے، یہ لقب دلوں میں خاص احترام اور ہیبت پیدا کرتا ہے۔

مرتضی

حدیث قدسی میں آیا ہے: فاطمہ زہرا سلام‌الله‌علیها امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے راضی تھیں اور امیرالمؤمنین علیہ‌السلام بھی ان سے راضی تھے، اسی طرح خدا وند باری تعالی امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی رفتار و گفتار سے راضی تھا اور آپ بھی خداوند عالم سے راضی تھے۔

باب مدینہ العلم

باب مدینه العلم یعنی شہر علم کا دروازہ

اس لقب کے بارے میں نبی اکرم صلی‌الله‌علیه‌وآله نے فرمایا: میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کے دروازہ ہے، جو بھی اس شہر میں داخل ہونا چاہتا ہے وہ دروازے سے آئے۔

امیرالمؤمنین

نبی اکرم صلی‌الله‌علیه‌وآله نے حضرت علی علیہ‌السلام کو امیرالمؤمنین کا لقب دیا اور فرمایا: علی امیرالمؤمنین علیہ‌السلام پر سلام و درود بھیجو،یہ لقب آپ کے لیے خاص اور منفرد ہے حتی کسی اور امام یا معصوم کو بھی نہیں دیا گیا۔

دیگر القاب

نبی اکرم صلی‌الله‌علیه‌وآله نے امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کو دیگر القاب بھی عطا فرمائے، جیسے: سیّد المسلمین، امام المتقین، قائد الغر المحجلین، سیّد العرب، سیّد الأوصیا اور یعسوب المؤمنین۔

حضرت امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے قابل خفر القاب میں: ولیّ اللہ، حبیب اللہ، عبد اللہ، اسد اللہ، سیف اللہ، وصیّ رسول اللہ، خلیفة رسول اللہ، اخو رسول اللہ، وصیّه و وزیره، فتی قریش، ذو القرنَین، قسیم الجنة والنار، الصدّیق الأكبر، الفاروق، یعسوب الدین شامل ہیں۔

یہ تمام القاب متعدد روایات سے ثابت ہیں اور قدیم و جدید علماء نے، مختلف مکاتب فکر کے ہونے کے باوجود ان کی تصدیق کی ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے