سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی"القسیم" فلور مل

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی”القسیم” فلور مِل

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زیر انتظام صنعتی منصوبہ "القسیم" فلور مل عراق میں غذائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور اسٹریٹجک کردار ادا کر رہی ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زیر انتظام صنعتی منصوبہ "القسیم” فلور مِل عراق میں غذائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور اسٹریٹجک کردار ادا کر رہی ہے۔

"فیض القسیم” کمپنی سے وابستہ یہ القسیم فلو مِل عراقی وزارتِ تجارت کے تعاون سے قومی ’’تموینیہ کارڈ‘‘ نظام کے تحت اعلیٰ معیار کا آٹا فراہم کرتی ہے، ماہرین نے اس مل کے تیار کردہ آٹے کو ملک میں دستیاب بہترین مصنوعات میں شمار کیا ہے۔

مل کے ڈائریکٹر سلام الجابری نے بتایا کہ القسیم فلور مل حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے نمایاں ترین منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کی یومیہ پیداواری صلاحیت 200 ٹن تک ہے، یہ جدید الیکٹرانک نظام پر مبنی چھ منزلہ پلانٹ ہے جو ماہر انجینئرز اور فنی عملے کی نگرانی میں کام کرتا ہے، یہاں نہ صرف آٹا بلکہ اعلیٰ معیار کا چوکر (Bran) بھی تیار کیا جاتا ہے، جو انسانی خوراک اور جانوروں کے چارے دونوں کے لیے ایک بنیادی ذریعہ ہے۔

مل کے پروڈکشن مینیجر انجینئر حسین شربہ نے وضاحت کی کہ یہاں کام کا آغاز سرکاری ڈپو سے گندم وصول کرنے کے بعد ہوتا ہے، اس کے بعد صاف کرنے اور ناخالصیاں دور کرنے کے مراحل مکمل کیے جاتے ہیں، پھر نمی دینے اور آٹا تیار کرنے کا مرحلہ آتا ہے، جس کے بعد جدید مشینری کے ذریعے مسلسل ملنگ کا عمل انجام پاتا ہے۔

آخر میں تیار شدہ آٹا مخصوص سیلز میں ذخیرہ کیا جاتا ہے اور پھر مل کی اپنی گاڑیوں کے ذریعے نجف اشرف اور گرد و نواح کے مراکز تک پہنچایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ القسیم فلور مل حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اُن بڑے خدماتی منصوبوں میں سے ہے جو براہِ راست سماجی خدمت اور عوامی ضرورتوں کی تکمیل سے جُڑے ہیں۔

یہ مل نہ صرف اعلیٰ معیار کی بنیادی غذائی اشیاء فراہم کر کے غذائی سلامتی کو مضبوط کرتی ہے بلکہ ’’تموینیہ کارڈ‘‘ نظام کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں تک امانتداری سے بنیادی ضرورت کا سامان پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے