سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اپنے اسٹریٹجک پروگرام کے تحت عراق کی مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی مراکز کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اپنے اسٹریٹجک پروگرام کے تحت عراق کی مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی مراکز کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔

یہ اقدام اسٹریٹجک وژن اور اہداف مرکز یونٹ "نَظم” کے ذریعے عمل میں لایا گیا، جس نے بغداد کی متعدد یونیورسٹیوں اور تخصصی مراکز کا دورہ کیا۔

"نَظم” یونٹ کے سربراہ وسام اسکندر نے میڈیا سنٹر کو بتایا کہ
ہم یقین رکھتے ہیں کہ حقیقی ترقی معتبر یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون سے شروع ہوتی ہے، اسی بنیاد پر ہمارے وفد نے بغداد یونیورسٹی، مستنصریہ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تعلیمی مراکز کا دورہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دورے محض تعارفی نہیں تھے بلکہ فریقین کے مابین تبادلہ خیال اور مشترکہ تعاون کے طریقۂ کار تلاش کرنے کا ایک عملی موقع فراہم کرتے ہیں، گفتگو میں مشاورت، منصوبہ بندی اور تعلیمی ترقی جیسے پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دیا جا سکے اور تعلیم کے میدان میں نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

"نَظم”یونٹ کے نمائندے احمد بغدادی نے مزید وضاحت کی کہ ہمارا وفد نہ صرف مذکورہ یونیورسٹیوں بلکہ قومی مرکز برائے صحت و ایمنی پیشہ ورانہ اور علاقائی مرکز برائے ایمرجنسی میڈیسن بھی گیا، ان نشستوں میں ماہرین اور اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ مثبت اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی، جس سے یہ واضح ہوا کہ سب مل کر جدید ترین طریقہ کار کی بنیاد پر تعلیمی و علمی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سرگرمیاں محض سرگرمیاں نہیں بلکہ عملی اقدامات ہیں، جن کا مقصد حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام اور ملک کی یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی و علمی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے، یہ شراکت داری پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور تعلیمی و ترقیاتی شعبوں میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے