سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں طلبہ کے لیے قرآنی مقابلہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں طلبہ کے لیے قرآنی مقابلہ

پیغمبر اکرم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ اور امام جعفر صادق علیہ‌السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں طلبہ کے لیے ایک خصوصی قرآنی مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں سورۂ مبارکہ کہف کے حفظ پر توجہ دی گئی۔

اس مقابلے میں 120 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا، یہ طلبہ حرم کے دارالقرآن سے وابستہ ہیں اور گرمیوں کے تعلیمی کورسز کے نمایاں طلبہ میں شمار ہوتے ہیں۔

کہ دارالقرآن کے ذمہ دار امیر کسار نے بتایا اس مقابلے کا مقصد طلبہ کو صحیح ترتیل کے اصول سکھانا اور انہیں عالم اسلام کے ممتاز قراء کی طرزِ تلاوت سے روشناس کرانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ نہ صرف اس مقابلے میں شریک ہوئے بلکہ وہ قرآن کریم کی حضوری اور آن لائن کلاسز میں بھی بھرپور شرکت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کمیٹی نے تینوں نمایاں پوزیشنز کے لیے قیمتی نقدی و غیر نقدی انعامات کا اعلان کیا ہے، ان انعامات میں حرم کی طرف سے مخصوص تحائف بھی شامل ہیں، جبکہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا پرچم عطا کیا جائے گا، جو ایک عظیم اعزاز ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے