سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا بین الاقوامی کتاب میلہ بغداد میں بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی و ثقافتی پروگرام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا بین الاقوامی کتاب میلہ بغداد میں بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی و ثقافتی پروگرام

بین الاقوامی کتاب میلہ بغداد میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اسٹال پر علوی تربیتی کمیٹی کے زیر انتظام محسن ثقافتی مرکز نے بچوں اور نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی شعبہ قائم کیا، جہاں متنوع تعلیمی و معرفتی سرگرمیاں پیش کی گئیں۔

پروگرام کے انچارج شبر طباطبایی نے خبری مرکز سے گفتگو میں بتایا کہ یہ حصہ 5 سے 15 سال کے بچوں کے لیے مخصوص تھا، اس میں سوال و جواب کا ایک دلچسپ مقابلہ رکھا گیا، جس میں درست جواب دینے والے بچوں کو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے مختلف تحائف دیے گئے،اس مقابلے کے سوالات جدید ڈسپلے اسکرینز پر پیش کیے گئے اور ایک ذہین ربات کے ذریعے چلائے گئے، جسے حرم کے انجینئرنگ شعبے نے تیار کیا تھا۔

اس حصے کے ساتھ ہی "فهیم” نامی سائنسی و کیمیائی لیبارٹری قائم کی گئی، جس میں تیسری اور چوتھی جماعت کی سائنسی کتب کے تجربات کو عملی شکل میں پیش کیا گیا،اس پروگرام نے بچوں کو علمی تجربات کے ذریعے تحقیق اور سوالات کے جوابات دینے کی ترغیب دلائی ،تجربات نہایت سادہ اور دلچسپ رکھے گئے تاکہ بچے آسانی سے سمجھ سکیں اور شوق سے حصہ لیں۔

طباطبایی نے مزید بتایا کہ محسن ثقافتی مرکز کے شعبہ آرٹ نے علمی و ثقافتی موضوعات پر مبنی تعلیمی کارٹونز بھی تیار کیے، جو اسٹال پر آنے والے بچوں کے لیے چلائے گئے، ان کارٹونز کا مقصد بچوں کے علمی اور فکری شعور کو مزید اجاگر کرنا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اس سال بھی بین الاقوامی کتاب میلہ بغداد میں ایک نمایاں اور فعال اسٹال کے ساتھ شرکت کی، جس میں فکری و ثقافتی امور ، میڈیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی، روابط عامہ، انجینئرنگ و فنی شعبہ جات، محسن ثقافتی مرکز اور دیگر معاون یونٹس نے بھرپور شمولیت اختیار کی۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے