سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے بغداد میں منعقدہ بین الاقوامی کتاب میلے میں خصوصی ورکشاپس کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی بغداد بین الاقوامی کتاب میلے میں خصوصی ورکشاپس

بین الاقوامی کتاب میلہ بغداد 2025 کے دوران حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبہ امور فکری و ثقافتی نے اپنی متنوع ثقافتی سرگرمیوں کے تحت مختلف جدید فنون کے موضوعات پر خصوصی تعلیمی ورکشاپس کا اہتمام کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبہ امور فکری و ثقافتی نے بغداد میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی کتاب میلے کے دوران اپنی انواع اقسام کی ثقافتی سرگرمیوں کے تحت مختلف جدید فنون کے موضوعات پر خصوصی تعلیمی ورکشاپس کا اہتمام کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبہ امور فکری و ثقافتی کے سربراہ کرار الحلو نے حرم مقدس کے میڈیا سینٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے خاص منصوبۂ کے تحت کتاب میلہ میں حرم مقدس کے اسٹال کے افتتاح کے ساتھ ہی متعدد فکری، ثقافتی اور فنون سے متعلق ورکشاپس کا آغاز کیا۔

منصوبے کے تحت کتاب کی طباعت سے متعلق جدید طریقوں تین ورکشاپس منعقد کی گئیں؛ پہلی ورکشاپ کا موضوع "خط کوفی مصحفی” تھا، جس کے استاد خطاط حسین کوفی تھے، اس ورکشاپ میں خط کوفی مصحفی کی تاریخ اور ارتقا، حروف اور الفاظ کی بناوٹ پر گفتگو کی گئی، ساتھ ہی منتخب مثالوں پر عملی مشق بھی کروائی گئی۔

دوسری ورکشاپ "قدرتی دست‌ساز کاغذ” کے فن سے متعلق تھی، جس کے استاد احمد موسوی تھے اس ورکشاپ میں شرکاء کو خام مواد اور اس کی تیاری کے مراحل، کاغذ سازی کے بنیادی آلات، اسلامی کاغذ کی اقسام اور اسلامی و یورپی کاغذ کے درمیان فرق سے روشناس کرایا گیا۔

تیسری ورکشاپ کا موضوع "تھری ڈی پرنٹنگ” تھا، جس کے استاد انجینئر سجاد خالد مهدی تھے، اس ورکشاپ میں جدید ٹیکنالوجی کا تعارف، مختلف تھری ڈی پرنٹرز کے سلسلہ میں وضاحت، ڈیزائن سے لے کر عمل درآمد تک مراحل کی تفصیل اور طباعت کے بعد کے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام بین الاقوامی بغداد میں 2025 کو منعقد ہونے والے کتاب میلہ میں نمایاں اسٹال کے ساتھ بھرپور انداز میں شریک ہوا۔ اس موقع پر حرم مقدس کے شعبہ امور فکری و ثقافتی کے علاوہ میڈیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی، رابطہ عامہ، انجینئرنگ اور تکنیکی شعبہ جات سمیت دیگر معاون یونٹس نے بھی فعال شرکت کی۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے