حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے ہفتۂ صادقینؑ کے تحت میلاد النبیؐ اور امام جعفر صادق علیہالسلام کی مناسبت سے مقدس حرموں اور عراق کی یونیورسٹیوں میں ہونے والے پروگراموں میں پرجوش شرکت کی، اس موقع پر محافل قرآنی، دینی اور ادبی پروگراموں سے زائرین و طلبہ مستفید ہوئے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے ہفتۂ صادقین علیہم السلام کے چوتھے بین الاقوامی جشن کے تحت، میلاد النبی اکرم حضرت محمد مصطفیؐ اور امام جعفر صادق علیہالسلام کے موقع پر مختلف مقدس مقاممات اور عراقی یونیورسٹیوں میں معنقد ہونے والی تقریبات میں بھرپور شرکت کی۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے نعت خوانی گروپ کے سربراہ سجاد فحام نے میڈیا سنٹر کو بتایا کہ ہمارے گروپ نے حرم مقدس کے صحن حضرت زہرا سلام اللہ علیہا میں ہونے والے ہفتۂ صادقین اور جشن شعر رسول اکرمؐ میں شرکت کی۔ اسی طرح، حرم مقدس امامین کاظمینؑ کے صحن میں منعقدہ ’بہار میلاد‘ کے جشن میں بھی ہماری شرکت رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گروپ نے یونیوسٹیوں کے دو بڑے جشنوں میں بھی شرکت کی جس میں ایک یونیورسٹی آف ٹیکنیکل فرات اوسط اور دوسرا یونیورسٹی آف سائنٹیفک فرات اوسط شامل ہے ،ان تقریبات میں نعت خوانوں نے اپنی خوبصورت آواز میں مدائح اور قصائد پیش کیے جنہوں نے محفل کو نورانی و روحانی بنا دیا۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے میڈیا و سرود یونٹ نے ان تقریبات میں فعال کردار ادا کیا، ان کا مقصد میلاد النبیؐ اور امام صادقؑ کے موقع پر دینی، ثقافتی اور سماجی فضا کو مزید پرنور اور بابرکت بنانا تھا۔






