حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں صحن حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا میں شعر رسول اعظم کے سلسلے میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی شعری تقریب کے مختلف پروگراموں کے تحت تنقیدی نشست و صبحگاہِ شعر منعقد ہوئی جس میں عراق کے 14 شعراء نے شرکت کی اور نبی اکرمؐ کی شان میں اشعار پیش کیے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی میزبانی میں شعر رسول اعظمؐ کی چوتھی بین الاقوامی اددبی نشست کے پروگرام جاری ہیں، اس سلسلے میں صحن حضرت فاطمہ سلاماللہعلیہا کے ہال یاران مالک اشترؓ میں ایک صبحگاہِ شعر اور نشستِ نقد ادبی منعقد ہوئی، جو «مدینے کے دروازوں کی طرف» کے نعرے کے تحت اور ہفتہ بینالمللی صادقین علیہماالسلام کے فریم ورک میں انجام پائی۔
اس نشست میں عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے 14 نامور شعراء نے شرکت کی، ہر شاعر نے پانچ اشعار پیش کیے جو نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ کی مدح و ثنا پر مشتمل تھے۔
صبحگاہِ شعر کے بعد نشستِ نقد ادبی منعقد ہوئی، جس میں بیانیہ سے لے کر وصفی انداز تک قصیدہ نبویؐ کے مختلف پہلوؤں کا تجزیہ اور ادبی محاسن پر گفتگو کی گئی۔
اس نشست کی نظامت اور ادبی تنقید کی ذمہ داری یونیورسٹی القادسیہ کے پروفیسر ڈاکٹر رحمن غركان نے ادا کی، جبکہ کربلا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عمار الیاسری نے بھی اس نشست میں فعال شرکت کی۔
یاد رہے کہ تقریب کی افتتاحی نشست ایک شبِ شعر کے ساتھ ہوئی تھی جس میں عراق اور عرب دنیا کے ممتاز شعراء نے شرکت کی اور رسول اکرمؐ و امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے نذرانۂ عقیدت پیش کیے۔













