سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے خدام کے ممتار بچوں کی حوصلہ افزائی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے خادمین حرم مقدس کے ممتاز بچوں کی حوصلہ افزائی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے بین‌الاقوامی ہفتۂ صادقین علیہماالسلام کے موقع پر خصوصی تقریب میں خادمین حرم مقدس کے بچوں میں ممتاز طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی، تقریب میں حرم مقدس کے نائب متولی اور مجلس نظما کے ممبران نے شرکت کی ۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے بین‌الاقوامی ہفتۂ صادقین علیہماالسلام کے موقع پر خصوصی تقریب میں خادمین حرم مقدس کے بچوں میں ممتاز طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی، تقریب میں حرم مقدس کے نائب متولی اور مجلس نظما کے ممبران نے شرکت کی ۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نےچوتھے بین‌الاقوامی ہفتۂ صادقین علیہما‌السلام کے دوران ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں خدامِ حرم کے بچوں میں سے ممتاز طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نوازا گیا۔

یہ تقریب ایسے روح پرور ماحول میں منعقد ہوئی جو خوشی اور مسرت سے سرشار تھا، اس میں وہ طلبہ و طالبات شامل تھے جنہوں نے اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔

تقریب میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے نائب متولی، مجلس نظمائے عطیہ دھندگان کے اراکین اور منتخب طلبہ و طالبات کے اہل خانہ شریک ہوئے، اس موقع پر مجلس نظما کے رکن مصطفیٰ مهدی منی نے متولی کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔

انہوں نے طلبہ اور ان کے والدین کو علمی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کی تعلیمی کامیابی میں خاندان کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام ہمیشہ علمی استعداد کے فروغ اور نوجوانوں کی حمایت کے لیے سرگرم رہتا ہے، اسی مقصد کے تحت حرم مقدس نے حال ہی میں ایک آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم بھی قائم کیا ہے تاکہ طلبہ و طالبات کو جدید وسائل کے ذریعے مزید مدد فراہم کی جا سکے۔

تقریب میں شریک خادمین حرم مقدس نے، جن کے فرزندان کو اعزاز بخشا گیا، اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ توجہ اور حوصلہ افزائی ان کے بچوں کی تعلیمی لگن اور خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید بڑھاتی ہے۔

یہ تقریب اس بات کا واضح اظہار ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام صرف دینی اور روحانی خدمات تک محدود نہیں بلکہ علمی، تعلیمی اور سماجی میدان میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، یہ اقدام معاشرے میں ایک باعلم، باصلاحیت اور ذمہ دار نسل کی پرورش کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے