حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی میزبانی میں، نبی مکرم اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلیاللہعلیہوآلہ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے چوتھی بین الاقوامی رسول اعظمؐ کے عنوان سے شعری تقریب نہایت شان و شوکت سے منعقد ہوئی۔
یہ روحانی اور ادبی محفل حضرت فاطمہ زہرا سلاماللہعلیہا حال میں منعقد ہوئی، جس میں عرب دنیا کے ممتاز اور نامور شعراء نے بھرپور شرکت کی،محفل نے نہ صرف ادبی ذوق رکھنے والے حاضرین کو مسحور کیا بلکہ عشقِ نبوی اور محبتِ اہلبیتؑ کی فضاؤں کو مزید معطر کر دیا۔
یہ شعری تقریب اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام صرف عبادت اور زیارت کا مرکز نہیں بلکہ ایک فعال ادبی و ثقافتی ادارہ بھی ہے جو اسلامی تعلیمات اور ادبِ اہلبیت علیہمالسلام کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔









