سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیر المومنین علیہ‌السلام میں "رسول اعظمؐ" عالمی ادبی فیسٹیول کی تیاریاں

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں’’رسول اعظم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ‘‘ عالمی ادبی فیسٹیول کی تیاریاں

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام چوتھے بین‌الاقوامی ادبی فیسٹیول ’’رسول اعظم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ‘‘ کی تیاریاں مکمل کر رہا ہے، اس ادبی فیسٹیول میں عراق سمیت لبنان، عمان، یمن، سعودی عرب، مراکش، مصر اور دیگر ممالک کے ممتاز شعراء شرکت کریں گے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام چوتھے بین‌الاقوامی ادبی فیسٹیول ’’رسول اعظم صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ‘‘ کی تیاریاں مکمل کر رہا ہے، اس ادبی فیسٹیول میں عراق سمیت لبنان، عمان، یمن، سعودی عرب، مراکش، مصر اور دیگر ممالک کے ممتاز شعراء شرکت کریں گے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اعلان کیا ہے کہ وہ چوتھے ین‌الاقوامی ادبی فیسٹیول ’’رسول اعظمؐ‘‘ کے آغاز کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر چکا ہے،یہ فیسٹیول بالخصوص عربی شعر و ادب کے میدان میں ایک منفرد ادبی اجتماع ہوگا۔

یہ ادبی فیسٹیول ایک روحانی اور ادبی ماحول میں منعقد ہوگا جس میں عراق کے نامور شعراء کے ساتھ ساتھ عرب اور اسلامی دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے ادیب و شاعر بھی شریک ہوں گے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے میڈیا شعبہ کے نائب سربراہ اور حرم مقدس کے نائب متولی جعفر البدیری نے بتایا کہ تمام تر ابتدائی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور متعلقہ کمیٹیوں نے شعری اور ادبی وفود کے استقبال کا عمل شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول میں لبنان، عمان، یمن، سعودی عرب، سوڈان، سنگال، مراکش، بحرین، کویت اور مصر کے شعری و ادبی وفود شریک ہوں گے، جبکہ عراق کے ممتاز شعراء بھی اپنی تخلیقات پیش کریں گے،فیسٹیول کے پروگرام کے مطابق، دو خصوصی نشستیں جمعرات اور جمعہ کو منعقد ہوں گی۔

واضح رہے کہ یہ بین‌المللی ادبی اجتماع مسلسل چوتھے سال حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو نبی اکرم حضرت محمد مصطفی صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ اور امام جعفر صادق علیہ‌السلام کے پرمسرت میلاد کی مناسبت سے منعقد ہوتا ہے۔

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے