حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے خدام نے ولادت باسعادت رسول اکرم صلیاللهعلیہوآلہ اور امام جعفر صادق علیہالسلام کے موقع پر جشن میلاد کا شاندار انعقاد کیا، جس میں ہزاروں زائرین اور عاشقانِ نبوی صلیاللهعلیہوآلہ نے روحانی اور پُرسرور فضا میں شرکت کی۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے خدام کی جانب سے جشن میلاد النبی صلیاللهعلیہوآلہ اور امام جعفر صادق علیہالسلام کی مناسبت سے شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا۔
اس روحانی اور باشکوہ تقریب میں میں عاشقانِ نبی صلیاللهعلیہوآلہ اور امیرالمؤمنین علیہالسلام نے وسیع پیمانے پر شرکت کی جس میں زائرین نے ولادت باسعادت رسول رحمت حضرت محمد مصطفی صلیاللهعلیہوآلہ اور امام جعفر صادق علیہالسلام کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔
حرم مقدس کی نورانی فضا صلوات و ذکرِ رسول صلیاللهعلیہوآلہ سے گونج اٹھی اور ماحول میں خوشی، معنویت اور روحانی مسرت نمایاں طور پر دکھائ دے رہی تھی ۔
