ہفتہ صادقینؑ کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام نے ’’نبوی‘‘ کے عنوان سے پہلا آن لائن مسابقہ شروع کیا۔ یہ مقابلہ شیخ علی کورانی کی کتاب السیره النبویه عند اهلالبیتؑ پر مبنی ہے، کامیاب ہونے والوں کو عمرہ، ٹیبلٹ، نقد انعامات اور متبرک تحائف دیے جائیں گے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام نے ہفتہ بینالمللی صادقین علیہم السلام کے خصوصی پروگراموں کے حصے کے طور پر پہلی بار نبوی آن لائن مسابقہ شروع کیا ہے۔
حرم مقدس کے شعبہ امورِ دینی سے وابستہ تبلیغی یونٹ نے اعلان کیا کہ یہ مقابلہ شیخ علی کورانی کی کتاب السیره النبویه عند اهلالبیتؑ پر مبنی ہے،اس کا پہلا مرحلہ کتاب کے صفحات 1 تا 250 پر مشتمل ہے،اس اقدام کا مقصد شرکاء کے ذہنوں میں سیرتِ نبویؐ کے مستند اور اصیل مفاہیم کو اجاگر کرنا ہے۔
شعبہ دینی تبلیغ کے ذمہ دار شیخ ہانی کنانی نے وضاحت کی کہ اس مسابقے میں رجسٹریشن اور شرکت «وافد» ایپلیکیشن کے ذریعے ہوگی، جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر سے وابستہ ہے اور میڈیا سیکشن کے تعاون سے کام کر رہی ہے،شرکاء کو مقابلے میں حصہ لینے کے لیے اس ایپ کی جدید ورژن انسٹال کرنا ہوگی۔
کنانی نے انعامات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پہلا انعام زیارتِ عمرہ کی سعادت ہوگی، دوسرے نمبر پر آنے والے کو ایک ٹیبلٹ دیا جائے گا اور تیسرے نمبر پر نقد انعام دیا جائے گا، اس کے علاوہ سات دیگر شرکاء کو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کی جانب سے مرمر کے بنے ہوئے متبرک شمشیر بطور انعام پیش کیے جائیں گے۔
یہ مقابلہ 18 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا اور اس کے نتائج 23 اکتوبر کو اعلان کیے جائیں گے۔
یہ اقدام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے دینی معارف کے فروغ اور سیرتِ نبویؐ کے عاشقان کی خدمت کے لیے گہری دلچسپی کی علامت ہے۔