حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے نجف سے کربلا کے راستے پر 59 ہزار مربع میٹر رقبے پر مدینة الزائرین مرتضی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا، یہ منصوبہ زیارتِ اربعین اور دیگر مواقع پر لاکھوں زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے نجف سے کربلا جانے والے راستے (یا حسین) پر مدینة الزائرینِ مرتضی پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد رکھا،یہ منصوبہ 59 ہزار مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔
اس پروجیکٹ کا مقصد زیارت اربعین اور دیگر مواقع پر آنے والے لاکھوں زائرین کے لیے ایک جامع اور آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ خدمت رسانی کو بہتر اور منظم انداز میں پیش کیا جا سکے۔
یہ شہرک، زائرین کے لیے قیام، سہولیات اور خدماتِ عامہ کی فراہمی کے اعتبار سے ایک جدید اور معیاری منصوبہ شمار کیا جاتا ہے، جو آنے والے برسوں میں زیارت کے تجربے کو اور بھی آسان اور منظم بنا دے گا۔