سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں ہفتہ صادقینؑ کی مناسبت سے بچوں کے لیے ثقافتی مرکز المحسن کی سرگرمیوں کا آغاز

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں ہفتہ صادقینؑ کی مناسبت سے بچوں کے لیے ثقافتی مرکز المحسن کی سرگرمیوں کا آغاز

ہفتہ صادقینؑ کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں بچوں کے لیے ثقافتی مرکز المحسن کی خصوصی سرگرمیوں کا آغاز ہوا جس میں عروسکی ڈرامے، دینی مقابلے اور تحائف کی تقسیم شامل ہیں۔

ہفتہ صادقینؑ کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں بچوں کے لیے ثقافتی مرکز المحسن کی خصوصی سرگرمیوں کا آغاز ہوا جس میں عروسکی ڈرامے، دینی مقابلے اور تحائف کی تقسیم شامل ہیں۔

ہفتہ صادقین علیہما السلام کی مناسبت سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں بچوں کے لیے مخصوص ثقافتی مرکز المحسن کی سرگرمیوں کا آغاز ہوا،یہ مرکز، جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی تربیتی کمیٹی کے زیر نگرانی ہے، نے بچوں کے لیے خصوصی اور متنوع پروگرام ترتیب دیے۔

مرکز کے فیلڈ ایکٹیویٹیز یونٹ کے سربراہ شبر طباطبائی نے وضاحت کی کہ اس سال المحسن پلیٹ فارم کی سرگرمیاں نمایاں اور منفرد رہیں کیونکہ ان میں بچوں کے لیے دلچسپ حصے شامل کیے گئے۔
ان میں سے اہم: تعلیمی مواد پر مبنی عروسکی ڈرامہ اور دینی مقابلے تھے جنہوں نے بچوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور اس مبارک موقع کے بارے میں ان کی معلومات کو جانچا۔ آخر میں کامیاب بچوں کو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے خصوصی تحائف دیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام بچوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہوا اور تحائف تمام شریک بچوں میں تقسیم کیے گئے، یہ سرگرمیاں صحن حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا میں منعقد ہوئیں اور زائرین کی جانب سے وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی۔

طباطبائی نے بتایا کہ یہ سرگرمیاں تین دن تک نجف اشرف میں جاری رہیں گی اور بغداد میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں بھی حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ذریعے جاری رہیں گی تاکہ بچوں کے لیے خوشی اور مسرت سے بھرپور ماحول میں خصوصی پروگرام پیش کیے جا سکیں۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ ہفتہ صادقین علیہما السلام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اندرونی و بیرونی صحنوں اور صحن حضرت زہرا سلام اللہ علیہا میں 13 سے 17 ربیع الاول تک منعقد ہوتا ہے، جس میں متنوع ثقافتی، علمی و تعلیمی پروگرام، تکریمی تقریبات، ضیافتیں اور متعدد خدماتی منصوبوں کے افتتاح شامل ہیں۔

 

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے