حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام رسول اکرم صلیاللہعلیہوآلہ اور امام جعفر صادق علیہالسلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن و نور میں ڈوبا ہوا ہے،زائرین اور عشاقِ اہل بیت علیہمالسلام کے قلوب خوشی اور شوق سے معمور ہیں۔
جوں جوں ایامِ ولادتِ پیامبر اعظم حضرت محمد مصطفی صلیاللہعلیہوآلہ اور امام جعفر صادق علیہالسلام قریب آتے جا رہے ہیں،صحن و سرائے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام زائرین اور اہل بیت علیہمالسلام کے چاہنے والوں کے دل جوش و خروش اور شوق و محبت سے معمور ہوگئے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے جاری مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حرم مقدس ان دنوں نور، بہجت اور روحانی مسرت سے سرشار ہے جو جشن میلاد النبی صلیاللہعلیہوآلہ اور ولادتِ با سعادت امام جعفر صادق علیہالسلام کے پرمسرت ایام کی عکاسی کر رہا ہے۔
یہ نورانی فضا زائرین کے لیے نہ صرف محبت و عقیدت کا ذریعہ ہے بلکہ عید میلاد صادقین علیہماالسلام کی خوشبو کو دنیا بھر کے عشاق اہلبیت علیہمالسلام تک پہنچانے کا ایک حسین جلوہ بھی ہے۔







