عید غدیر کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کو 40 ہزار سے زائد قدرتی پھولوں سے آراستہ کیا گیا، اس خصوصی منصوبے کے تحت روزانہ ہزاروں پھول اور گلدستے زائرین میں بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
عید غدیر کی آمد پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کو 40 ہزار سے زائد قدرتی پھولوں سے سجایا گیا
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبۂ سجاوٹ نے اعلان کیا ہے کہ عید غدیر کی مناسبت سے حرم مقدس کو ہزاروں قدرتی پھولوں سے آراستہ کرنے کا ایک وسیع منصوبہ مکمل کیا گیا ہے، جس کے تحت حرم کے مختلف حصوں کو دلکش پھولوں سے سجایا گیا۔
اس منصوبے میں عید سعید غدیر کے موقع پر زائرین میں روزانہ پھول تقسیم کرنے کا خصوصی پروگرام بھی شامل ہے۔
40 ہزار سے زائد قدرتی پھولوں سے سجاوٹ
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبۂ سجاوٹ کے ذمہ دار بارق ہادی نے حرم مقدس کے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضریح مطہر کی سجاوٹ کے لیے 10 ہزار سے زائد قدرتی پھول استعمال کیے گئے، جبکہ صحن شریف، رواقوں اور دیگر مختلف مقامات کو سجانے کے لیے 30 ہزار سے زائد پھول استعمال کیے گئے ہیں، یہ تمام اقدامات بین الاقوامی ہفتۂ عید سعید غدیر کی خصوصی تقریبات کے سلسلے میں انجام دیے جا رہے ہیں۔
روزانہ زائرین میں پھول تقسیم
انہوں نے مزید کہا کہ شعبۂ سجاوٹ پورے ہفتے روزانہ ایک ہزار سے زائد پھول زائرین میں تقسیم کرتا ہے۔ اسی طرح حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے منعقد ہونے والی عید غدیر کی تقریبات اور جشنوں کے ساتھ روزانہ 5 ہزار سے زائد گلدستے زائرین کے مہمان خانے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں، جو ضیافت اطعام اور مختلف استقبالی پروگراموں کے دوران زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ تمام اقدامات عید غدیر کی عظمت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی خصوصی توجہ کا مظہر ہیں،عید غدیر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں سالانہ منعقد ہونے والی سب سے بڑی اور شاندار مذہبی مناسبتوں میں شمار ہوتی ہے۔
مزید تصویریں دیکھنے کے یہاں کلک کیجئے۔

