ربیع الاول کی چودھویں رات نجف اشرف میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے گنبد و مناروں کے اوپر ماہِ کامل کے دلکش مناظر نے روحانی اور دیدنی فضا قائم کر دی۔
زمین کے چاند اور آسمان کے چاند میں زمین و آسمان کا فرق ہے! اس مصرعے کی معنوی تصویر اس وقت نجف اشرف میں دیکھی گئی جب ماہِ کامل نے اپنی روشنی حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے گنبد و گلدستوں پر ڈالی۔
ربیع الاول کی چودھویں شب میں لی گئی یہ تصاویر نہ صرف چشم نواز اور دیدنی مناظر پیش کرتی ہیں بلکہ زائرین کے دلوں میں نورانیت اور روحانیت کے جذبات بھی تازہ کر دیتی ہیں۔
آسمان کا روشن چاند اور زمین پر واقع گنبد علوی ایک ایسا منظر پیش کرتے ہیں جو محبت، ایمان اور جمالِ معنوی کا حسین امتزاج ہے۔