سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیه‌السلام کی سامرا میں خدماتی موکبوں کی پشت پناہی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیه‌السلام کی سامرا میں خدماتی موکبوں کی پشت پناہی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیه‌السلام نے سامرا میں امام حسن عسکریؑ کی یوم شہادت کے موقع پر خدماتی موکبوں کے لیے پانی اور برف کی فراہمی سمیت دیگر ضروری خدمات فراہم کیں،اس میں 150 سے زائد خادمین اور 40 خصوصی گاڑیاں شامل تھیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیه‌السلام نے سامرا میں امام حسن عسکری علیہ‌السلام کی شہادت کی مناسبت پر زائرین کی خدمت میں مصروف مواکب کوامداد فراہم کی ہے، یہ اقدامات حرم مقدس امامین عسکریینؑ کے ساتھ مل کر زائرین کی بہترین خدمت کے لیے کیے گئے ہیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیه‌السلام کے جانے والی کمیٹی کے سربراہ سلام الجبوری نے حرم مقدس کے میڈیا سینٹر سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مقصد زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے، اس کے تحت پانی اور برف کی فراہمی کی پہلی کھیپ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیه‌السلام کے چشمہ سے حاصل کی گئی اور مواکب میں تقسیم کی گئی۔

الجبوری نے وضاحت کی کہ ہم نے 100000 سے زائد پانی کی بوتلیں اور 1500 سے زائد برف کے قالب مواکب میں فراہم کیے، تاکہ زائرین کو گرمی سے بچاؤ اور پینے کے صاف پانی کی سہولت مل سکے۔

یہ خدمات حرم مقدس امیرالمؤمنین علیه‌السلام کے محکمہ مشینری کے تعاون سے فراہم کی گئیں، جو منظم طریقے سے مواکب کو سپلائی فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 40 خدماتی گاڑیاں بھی تعینات کی ہیں تاکہ زائرین کی منتقلی اور دیگر خدمات کے لیے موثر طریقے سے کام کیا جا سکے۔ ان گاڑیوں کے ذریعے زائرین کو سامرا کے مختلف راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیه‌السلام نے مرکزی موکب کے ذریعے 150 سے زائد خادمین کو زائرین کی خدمت کے لیے تعینات کیا ہے، جن میں زائرین کا مہمان خانہ، سکیورٹی، خدمات، انجینئرنگ، روابط عامہ اور میڈیا شامل ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے