امام زمانہ عجاللہفرجہالشریف کے والد گرامی امام حسن عسکری علیہالسلام کی شہادت کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام میں لگائے جانے والے سیاہ بینرز اور مجالس عزا کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
امام حسن عسکری علیہالسلام کی شہادت کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے صحنوں اور رواقوں میں سیاہ بینرز لگائے گئے اور عزاداروں نے امام زمانہ عجاللہفرجہالشریف کے والد گرامی کی شہادت پر گہرے غم کا اظہار کیا۔
یہ عزاداری حرم مقدس میں مغموم اور روحانی فضا میں منعقد ہوئی، جہاں زائرین اور خادمین نے مل کر امام حسن عسکری علیہالسلام کا غم منایا۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے اس موقع پر تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، جن میں حرم مقدس میں لگائے گئے سیاہ بینرز اور سوگوار فضا کو دیکھا جا سکتا ہے۔







