حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے امام حسن عسکری علیہالسلام کی شہادت کے موقع پر سامرہ میں زائرین کے لیے خدمات فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں کے 150 سے زائد خادمین کو تعینات کیا ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے امام حسن عسکری علیہالسلام کی شہادت کے موقع پر سامرہ میں زائرین کے لیے خدمات فراہم کرنے کے لیے حرم مقدس کے خادمین کو تعینات کیا ہے،یہ اقدامات حرم مقدس کی طرف سے زائرین کی بہترین خدمت کے لیے ایک جامع منصوبے کا حصہ ہیں۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی سامرہ جانے والی کمیٹی کے سربراہ سلام الجبوری نے حرم مقدس کے میڈیا سینٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس موقع پر تمام ضروری سامان تیار کر لیا ہے اور حرم عسکریین علیہماالسلام کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت خدمت کا عمل شروع کیا ہے۔
الجبوری نے مزید بتایا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی طرف سے خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک جامع پروگرام تیار کیا گیا تھا، جس کے تحت مرکزی موکب پہلے ہی سامرہ پہنچ چکا تھا،خدمات فراہم کرنے والے شعبوں میں مہمان خانۂ زائرین، سکیورٹی، انجینئرنگ، عمارات اور مواصلات شامل ہیں، جنہوں نے اپنی خدمات شروع کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی ٹیکنیکل ٹیم نے پہلے سے ہی سامرہ کے راستوں اور حرم امامین عسکریین علیہماالسلام کے قریب اپنی جگہیں معین کر لیں تاکہ خدمات کی فراہمی بہتر انداز میں کی جا سکے۔
الجبوری نے یہ بھی وضاحت کی کہ سکیورٹی خادمین، عام خدمات اور ٹیکنیکل شعبہ صحن امامین عسکریین علیہماالسلام اور رواقوں میں زائرین کی خدمت کر رہے ہیں، جنہیں ٹیکنیکل ٹیم کی مسلسل مدد حاصل ہے۔
آخر میں، انہوں نے بتایا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے سامرہ میں امام حسن عسکری علیہالسلام کے پوم شہادت پر خدمات فراہم کرنے کے لیے 150 سے زائد خادمین کو مرکزی موکب کے تحت تعینات کیا ہے تاکہ زائرین کو بہترین سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔








