امام حسن عسکریؑ کے یومِ شہادت پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کے خادمین نے زائرین کے ہمراہ جلوسِ عزا برپا کیا اور غم و سوگ کا اظہار کرتے ہوئے مرثیہ خوانی اور ماتم داری کی۔
امام حسن عسکری علیہالسلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کے خادمین نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علی علیہالسلام میں عزاداری اور سوگواری کا کا انعقاد کرتے ہوئے جلوس عزا نکالا۔
یہ جلوس صحن اور رواقِ حرم علوی میں نکالا گیا جس میں خادمین نے سیاہ لباس پہنے، سروں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور امام عسکریؑ کی مظلومانہ شہادت پر مرثیہ خوانی، نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے غم و اندوہ کا اظہار کیا۔
زائرین کی بڑی تعداد بھی اس جلوس میں شریک ہوئی، جو حرم مقدس میں اس روحانی اور پرماتم فضا میں شامل ہو کر اہل بیت علیہمالسلام سے اپنی عقیدت اور وابستگی کا مظاہرہ کر رہی تھی۔
یہ جلوس نہ صرف ایک مذہبی روایت کی یاد دہانی تھا بلکہ اہل نجف اور زائرین کے لیے وفاداری، حزن اور تجدید عہد کا مظہر بھی تھا۔