سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کے متولی کا سامرا میں خدماتی موکب کا دورہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کے متولی کا سامرا میں خدماتی موکب کا دورہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کے متولی سید عیسیٰ الخرسان نے حرم امامین عسکریینؑ کی زیارت کے بعد سامرا میں حرم مقدس کے خدماتی موکب کا معائنہ کیا اور زائرین کی خدمت میں مصروف خادمان کی سیکیورٹی، خدمات اور پذیرائی کی کوششوں کو سراہا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کے متولی سید عیسیٰ الخرسان نے شہر سامرا میں حرم امامین عسکریین علیہماالسلام کی زیارت کے ساتھ ساتھ حرم مقدس کے زیرانتظام خدمت‌رسان موکب کا بھی دورہ کیا اور زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا براہِ راست مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر سید الخرسان نے امام حسن عسکری علیہ‌السلام کی شہادت کے موقع پر منعقدہ مرکزی مجالس کے لیے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام کی جانب سے فراہم کی جانے والی سیکیورٹی، خدماتی اور مہمان نوازی سے متعلق سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے وہاں موجود خادمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمت کو قابلِ فخر قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ السلام نے سامرا میں امام حسن عسکری علیہ‌السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ پروگراموں کے لیے ایک منظم اور پیشگی تیار شدہ منصوبہ ترتیب دیا جس کے تحت حرم کے مختلف شعبہ جات سے 150 سے زائد خادمین مرکزی موکب میں شریک ہوئے۔

ان خادمین زائرین کی خدمت، سیکیورٹی، طبی امداد، کھانے کی فراہمی، قیام و طعام سمیت مختلف امور میں اہم کردار ادا کیا تاکہ زائرین کو ہر ممکن سہولت مہیا کی جا سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے