علامہ مجلسیؒ نقل فرماتے ہیں کہ ہمارے قریب کے زمانے میں ایک مشہور واقعہ پیش آیا:
"بحرین کا ایک شیعہ گروہ خاص زیارتوں کی سعادت حاصل کرنے اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے عراق کی طرف روانہ ہوا۔ لیکن چونکہ قافلے کی رفتار سست تھی، وہ بروقت شہر الغری (نجف) نہ پہنچ سکے۔ جب وہ نجف پہنچے تو بارش کی وجہ سے کیچڑ اور گارا تھا اور حرم کے دروازے بند ہو چکے تھے۔”
حرم امیرالمومنین علیہ السلام کے خادم مولانا محمود نے حرم کے دروازے بند کر دیے تھے۔
بحرین کے زائرین مایوس ہو کر حرم امام علی علیہ السلام کی طرف متوجہ ہوئے اور عرض کی:
"ہمیں آپ کے فرزند (امام حسین علیہ السلام) کی زیارت سے محروم کر دیا گیا، پس اب ہمیں اپنی زیارت سے بھی محروم نہ کیجیے۔ ہم آپ کے شیعہ ہیں اور دور دراز سے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں۔”
اس وقت معجزاتی طور پر حرم کے دروازے خود بخود کھل گئے اور وہ زائرین اندر داخل ہو کر زیارت سے مشرف ہو گئے۔
یہ واقعہ اہل نجف اور اہل بحرین میں نہایت مشہور ہے۔
ماخذ: بحار الانوار، جلد 98، صفحہ 153