سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حفظ قرآن کے ابتدائی مقابلے

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں حفظ قرآن کے ابتدائی مقابلے کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ دارالقرآن نے علوم قرآن قومی مرکز کے تعاون سے حفظِ قرآن کا ابتدائی مقابلہ منعقد کیا، جو ملک گیر سطح پر قرآنی محقیقین کے قومی مقابلے کی تیاری کا حصہ ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبہ امور فکری و ثقافتی سے وابستہ شعبۂ دارالقرآن شعبے نے قومی مرکز علوم قرآن کے تعاون سے حفظ قرآن مجید کا ابتدائی مقابلہ منعقد کیا۔

یہ قرآنی مقابلہ عراق بھر میں منعقد ہونے والے قرآنی محقیقین کے قومی مقابلے کی تیاری اور اہلیت کے تعین کے لیے منعقد کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت حافظین نے شرکت کی۔

دارالقرآن کے سربراہ علاء محسن نے حرم مقدس کے میڈیا سینٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے منتخب حفاظِ قرآن کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ مقابلے کا ماحول نہایت علمی، روحانی اور پرجوش تھا، جو اس بات کا مظہر ہے کہ عراق میں قرآنی صلاحیتیں کس قدر نکھر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقابلہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی اُن مسلسل قرآنی سرگرمیوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ایسی قرآنی نسل تیار کرنا ہے جو قرآن کو حفظ بھی کرے اور اس کی معرفت سے بھی آشنا ہو۔ ہم ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی تربیت کر رہے ہیں جو مستقبل میں  قومی و بین الاقوامی قرآنی محافل میں عراق کی نمائندگی کر سکیں۔

 

 

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے