حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے اپنے دارالقرآن سے وابستہ طالبعلم کرار لیث البرزنچی کو بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں عالمی سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے پر نہایت عزت و احترام سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بین الاقوامی قرآنی مقابلہ روسی فیڈریشن کے علاقے جمہوریہ اینگوشیا میں منعقد ہوا تھا، جس میں دنیا بھر سے قاری شریک ہوئے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے دارالقرآن یونٹ کے سربراہ علاء محسن، نے میڈیا سینٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دارالقرآن کے ایک وفد نے بغداد کا دورہ کیا تاکہ اس ممتاز طالب علم اور اس کے اہلِ خانہ کی حوصہ افزائی کی جا سکے۔ اس ملاقات میں البرزنچی اور اس کے اہل خانہ کو حرم امیرالمؤمنین علیہالسلام کا پرچم اور متبرک تحائف پیش کیے گئے۔
اعزازی تقریب
علاء محسن نے مزید بتایا کہ کرار لیث البرزنچی کو عنقریب ہفتہ صادقین علیہماالسلام کی تقریبات کے دوران ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے گا، جس میں آحرم امیرالمؤمنین علیہالسلام کے دیگر علمی و قرآنی اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔
استادوں کی کوششوں کا اعتراف
کرار البرزنچی نے اس عزت افزائی پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے دارالقرآن کا شاگرد ہوں اور حرم مقدس مجھ جیسے طلبا کی خصوصی سرپرستی کرتا ہے۔
انہوں نے اپنے استاد سید شبیر حسینی کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کیا، جنہوں نے صوت و نغم کے اصول اور تلاوت کے فن میں ان کی مہارت کو پروان چڑھایا، جس کی بدولت وہ اس عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔






