نجف اشرف کے معروف عالم دین، حجتالاسلام و المسلمین سید محمدعلی بحرالعلوم قدس سره کا جنازہ علما و عوام کی موجودگی میں حرم مطہر امیرالمؤمنین علیؑ میں تشییع کیا گیا۔
نجف اشرف کے جلیل القدر عالم دین اور ممتاز فقیہ، حجتالاسلام و المسلمین سید محمدعلی بحرالعلوم قدس سره کی تشییع اور نماز جنازہ حرم امیرالمؤمنین علی علیہالسلام میں ادا کی گئی
اس پُر سوز اور باوقار پروگرام میں نجف اشرف کے علما، دینی طلاب، خواص و عوام اور مختلف طبقات کے اہل ایمان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،حرم علوی کی فضا اس عالم ربانی کے سوگ میں ڈوبی ہوئی تھی، جہاں اشکبار آنکھوں کے ساتھ لوگوں نے اپنے محبوب فقیہ کو الوداع کہا۔
یہ روحانی منظر، اہل نجف کے لیے نہ صرف ایک عالم کی رخصتی کا غم تھا، بلکہ علم، تقویٰ اور اخلاص کی ایک روشن علامت کا جدا ہونا بھی تھا۔