سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

تعزیتی بیان

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا نجف اشرف کے ممتاز عالم دین کی رحلت پر اظہار تعزیت

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے نجف اشرف کی معروف علمی شخصیت اور ممتاز عالم دین حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد علی بحرالعلوم قدس سره کی رحلت پر تعزیتی بیان جاری کیا گیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے نجف اشرف کے ممتاز عالم دین حجت‌الاسلام سید محمد علی بحرالعلوم کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان جاری کیا ہے، مرحوم کی وفات رسول اکرم صلی‌الله‌علیه‌وآله کے یومِ شہادت کے دن واقع ہوئی۔

نجف اشرف کی معروف علمی شخصیت اور ممتاز عالم دین حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد علی بحرالعلوم قدس سره کی رحلت کے موقع پر، جو کہ رسول اکرم صلی‌الله‌علیه‌وآله کے یوم شہادت پر ہوئی، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی کی جانب سے تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
زمین پر جو کچھ بھی ہے فنا ہونے والا ہے، صرف تمہارے پروردگار کی ذات جو جلال و بزرگی والی ہے باقی رہنے والی ہے۔

ہم اللہ کی قضا و قدر پر ایمان رکھنے والے دلوں کے ساتھ، گہرے رنج و غم کے عالم میں، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ممتاز عالم دین، حجت‌الاسلام والمسلمین سید محمد علی بحرالعلوم قدس سره کی رحلت پر سوگوار ہیں، جو رسول اکرم صلی‌الله‌علیه‌وآله کے یوم شہادت اپنے معبود حقیقی سے ملے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام اس عظیم مصیبت پر مرحوم کے اہلخانہ، حوزہ علمیہ اور تمام مؤمنین و مؤمنات کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ، عزیزوں اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عنایت کرے،بیشک وہ سننے والا اور دعا قبول کرنے والا ہے۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے