حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے زائرین کی صحت اور طبی سہولیات کے لیے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے عید الفطر کے موقع پر خصوصی طبی منصوبہ بنایا کیا ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں قائم الرسول الاعظم طبی مرکز نے عید الفطر کے لیے اپنے جامع طبی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت طبی ٹیموں کی تشکیل، ایمبولینسز کی تعیناتی اور ماہر طبی عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ زائرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے اور حرم مقدس اور اس کے اطراف میں ان کی سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔
مرکز کے سربراہ ڈاکٹر جواد الاسماعیلی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے آغاز کے ساتھ ہی زائرین کو بہترین طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک ہمہ جہت طبی و خدماتی منصوبہ بنایا کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حرم کے مختلف شعبوں کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے دو طبی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں پہلا مرکزی دارالشفاء مرکز اور دوسرا شہر امام رضا علیہالسلام کے علاقے الحولی میں زائرین کے لیے قائم کیا گیا مرکز شامل ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ان طبی ٹیموں کو ماہر ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کے ساتھ تمام ضروری طبی آلات اور ادویات فراہم کی گئی ہیں تاکہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔
ڈاکٹر الاسماعیلی نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے اطراف میں چھوٹی اور بڑی ایمبولینسز تعینات کی گئی ہیں، جن کا مقصد ہنگامی مریضوں کو قریبی سرکاری اسپتالوں تک منتقل کرنا، فوری ردعمل کو یقینی بنانا اور زائرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ 125 رضاکار بھی طبی معاونت کے لیے شریک ہیں۔
یہ اقدامات اس جامع خدماتی منصوبے کا حصہ ہیں جو حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی جانب سے عید الفطر کے ایام میں زائرین کے لیے محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے، جبکہ بہترین طبی خدمات کی فراہمی کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔








