سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

آیت اللہ سیستانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے رہبر کے انتخاب پر دفتر آیت اللہ سیستانی کا بیان

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے رہبر کے انتخاب پر بیان جاری کیا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید رہبر کو یاد کرتے ہوئے ایران کے نئے رہبر کے لیے ایرانی قوم کی خدمت اور قومی اتحاد اور یکجہتی کی راہ میں توفیق الہی ان کے شامل حال ہونے کی امید کا اظہار کیا۔

بیان کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسمہ تعالیٰ

 اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید رہبر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہم امید کرتے ہیں کہ عظیم ایرانی قوم کی خدمت کرنے، دشمنوں کے شر کو دور کرنے اور قومی اتحاد کے تحفظ نیز قومی یکجہتی برقرار کرنے میں الہی توفیق اور تائید ان کے عظیم الشأن جانشین کے شامل حال ہوگی۔

 ۲۱ رمضان المبارک ۱۴۴۷ھ۔

 دفتر حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی

 نجف اشرف

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے