سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ بچوں کے خصوصی موکب

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ثقافی شعبہ سے وابستہ مرکز اطفال ’’المحسن‘‘ نے نجف سے کربلا پیدل مارچ میں بچوں کے لئے ایک خصوصی موکب برپا کیا ہے۔

یہ موکب نجف سے کربلا کے راستے میں پول۹۴ پر واقع ہے اور اس میں بچوں کے لئے ثقافتی، تربیتی اور سرگرمی کے مختلف پروگرام پلان کئے گئے ہیں تاکہ بچوں کی معلومات میں اضافہ کیا جا سکے اور ساتھ انہیں شعائر حسینی کے احیاء کی تہذیب سے آشنا کیا جا سکے۔

بچوں میں کتب بینی کی ترغیب

تربیتی راہنمائی اور نشر و اشاعت کے ذمہ دار حیدر الکعبی نے مرکز خبر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ’’یہ موکب بچوں اور فیملیوں کے لئے لگایا ہے جس میں بچوں کے لئے مختلف دینی، ثقافتی، تعلیمی اور تفریحی پروگراموں کو پلان کیا گیا ہے تاکہ اربعین کے سفر کے دوران بچے اپنی فیملی کے ساتھ آ کر ان پروگراموں سے استفادہ کر سکیں۔ اس موکب میں بچوں کے لئے مختلف مقابلے، پپٹ شو، ڈرائنگ اور کتب بینی جیسے پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں تاکہ بچوں کے اندر مطالعہ کا کلچر بھی فروغ دیا جا سکے۔‘‘

والدین کے لئے خصوصی پروگرام

انہوں نے مزید کہا: ’’اس موکب میں والدین کے لئے تربیت اولاد، بچوں اور نوجوانوں کی مشکلات اور ان کا راہ حل، نشے کی روک تھام کے طریقے، موبائل گیمز اور سوشل میڈیا کی لت سے بچاو کی مہارتیں اور نفسیاتی سلامتی کے اصول جیسے موضوعات پر گفتگو اور پروگرام پیش کئے گئے۔‘‘

زائرین کی طرف سے وسیع استقبال

الکعبی نے بتایا: ’’زائرین کی طرف سے ان تمام پروگراموں کا وسیع استقبال کیا گیا۔ والدین نے ان موضات سے متعلق کافی سوالات کئے اور شریک ہونے والے بچوں کو انعامات اور کلچرل پیکج دئے دئے۔ یہ کام بچوں کو زیارت کی فضا میں ثقافتی اور تربیتی کاموں سے جوڑنے میں کافی مفید ثابت ہوا۔‘‘

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے