سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

’’جب فرشتوں نے گریہ کیا‘‘ نامی عاشورائی اسٹیج ڈرامے کا وسیع استقبال

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ اسلامک آرٹ یونٹ نے ’’جب فرشتوں نے گریہ کیا‘‘ کے عنوان سے ایک عاشورائی اسٹیج ڈراما پیش کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام  سے وابستہ شعبہ ثقافت اسلامی کے اسلامک آرٹ یونٹ کی حمایت سے ’’جب فرشتوں نے گریہ کیا‘‘ کے عنوان سے ایک اسٹیج ڈراما پیش کیا جو داستان کربلا سے متعلق تھا۔ یہ ڈراما جسے موثر فنکاری کے ساتھ پیش کیا گیا تھا، اختتام کو پہنچا۔

فنکارانہ ماحول اور ماہرانہ پیشکش

حرم مقدس کے اسلامک آرٹ یونٹ کے ذمہ دار علی فلاح العذاری نے مرکز خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’یہ ڈراما مصنف کے خیالات کی بنیاد پر اور کربلا میں موجود دونوں طرف کے سپاہیوں کے کرداروں کو نظر میں رکھتے ہوئے لکھا گیا اور بہترین فضا اور نورپردازی کے ساتھ پیش کیا گیا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا: ’’اس ڈرامے میں جہاں ہدایت کاری اور فنکاری میں خلاقیت دکھائی گئی وہیں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہترین شکل میں استعمال کیا گیا ہے اس طرح سے کہ تین افراد نے دو دو کردار ادا کئے۔‘‘

لوگوں کی طرف سے وسیع استقبال

انہوں نے مزید کہا: ’’لوگوں کی طرف سے اس ڈرامے کا وسیع پیمانے پر استقبال کیا گیا اور ناظرین نے اس کے مختلف مناظر کو کافی پسند کیا۔ بلکہ اس حد تک پسند کیا گیا کہ جہاں اس ڈرامے کو تین دن تک اجرا ہونا تھا ایک دن کا مزید اضافہ کیا گیا۔‘‘

آرٹ گروپ کی تکریم

اس ڈرامے کے آخری دن، ڈرامے میں کردار ادا کرنے والے مختلف افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے