اربعین حسینی کی زیارت کے احترام اور اعتقادی اور ثقافتی تبادلے کے عنوان سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے اراکین من جملہ حیدر العیساوی نے حرم مقدس کے رابطہ عامہ کے بعض خادمین کی موجودگی میں حرم مقدس امام رضا علیہالسلام کی جانب سے امام ہشتم علیہالسلام کے روضہ منوہ کا پرچم اپنی تحویل میں لیا۔
اس تقریب کا آغاز امام رضا علیہالسلام کی شہادت یعنی ۱۷ صفر کو ہوا
پرچم مبارک کو ہدیہ کرنے کی یہ تقریب حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے مہمان سرا میں دونوں آستانوں کے خادمین کی موجودگی میں انجام ہوئی۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے رابطہ عامہ کے ذمہ دار صاحب البصیصی نے کہا: ’’اربعین حسینی کے موقع پر جب لاکھوں زائرین مقدس مقدمات کی زیارت کے لئے آئے ہوئے ہیں، حرم مقدس امام رضا علیہالسلام کے خادمین کا استقبال اور ضیافت دونوں ممالک اور اقوام کے درمیان اعتقادی اور ثقافتی تبادلے کے عنوان سے انجام پایا ہے۔‘‘








