سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام جانب سے زیارت کے راستوں میں وال پینٹنگ کا پروجیکٹ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام اسلامی ثقافت کے فروغ کے لئے زیارت کے راستوں میں وال پینٹنگ کا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام  کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ آرٹ یونٹ کے تحت اسلامی ثقافت کے فروغ کے لئے زیارت کے راستوں میں قومی اور بین الاقوامی فنکاروں کے ذریعہ وال پینٹنگ کا پروجیکٹ شروع ہونے جا رہا ہے۔

عراقی اور بین الاقوامی فنکاروں کے آثار

آرٹ یونٹ کے ذمہ دار علی فلاح علوی نے حرم مقدس کے مرکز خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’اس پروجیکٹ کا مقصد زائرین کو اسلامی آرٹ کی اہمیت کی طرف متوجہ کرنا اور انہیں ایک حد تک اس کی تعلیم دینا ہے۔‘‘

اس پروجیکٹ کو جاری کرنے میں آرٹ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر فواد ضرغام اور بابل صوبہ کے فنکار محمد مدحتی نے شمولیت کی۔ اس پروجیکٹ میں پیش کیا جانا والا سب سے پہلا فن پارہ ایک ایسا آرٹ پیس تھا جس میں زائرین کے پیدل سفر کی منظرکشی کی گئی تھی۔ اور دوسرا فن پارہ واقعہ عاشورا سے متعلق تھا جس میں کاروان حرم کو قتلگاہ امام حسین علیہ‌السلام سے لوٹتا ہوا دکھایا گیا تھا۔

یہ پروجیکٹ چار دن تک چلایا جائے گا اور اربعین کی زیارت کے اختتام تک زائرین کے لئے پئش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: ’’اس پروجیکٹ میں محمد ہتلر نامی ایک فنکار کا آرٹ بھی پیش کیا گیا جس میں انہوں نے جناب زینب اور امام سجاد علیهماالسلام کے ہمراہ اسیروں کے قافلے کو شام میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا ہے۔ یہ آرٹ اپنے آپ میں ایک بہترین تاریخی فن پارہ کی حیثیت رکھتا ہے‘‘

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے