حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں شعبہ خواتین کی ذمہ دار محترمہ رملہ خزاعی نے حرم مقدس اور عراقی و غیرعراقی رضا خواتین کے باہمی تعاون سے ایک جامع خدماتی، حفاظتی اور ثقافتی پروگرام کو نافذ کرنے کے لئے تمام افراد کی مکمل آمادگی کے بارے میں آگاہ کیا جو کہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔
زائرین کی رفت و آمد میں سہولت
انہوں نے حرم مقدس کے مرکز خبر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ’’اس پروجیکٹ کے حفاظتی شعبے کی ذمہ داری زائرین کے لئے ہر قسم کے حفاظتی انتظامات سنبھالنا ہے تاکہ زائرین بغیر کسی پریشانی کے پیدل سفر کر سکیں اور مقدس مقامات میں رفت و آمد کے راستوں میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔‘‘
۱۵۰۰ سے زیادہ خادمات اور رضاکاروں کی شمولیت
انہوں نے مزید کہا: ’’اس خدماتی پروگرام میں ۸۰۰ سے زائد خادمات اور ۷۰۰ سے زائد رضاکار خواتین عراق اور بیرون عراق من جملہ ایران، بحرین، سعودی عرب اور لبنان سے شامل ہو رہی ہیں۔ اس پروگرام میں حرم مقدس سے وابستہ خادمات کے علاوہ مختلف ممالک کی رضاکار خواتین بھی خدمت انجام دے رہی ہیں۔‘‘
ثقافتی اور تبلیغی پروگرام
محترمہ رملہ خزاعی نے گفتگو کے آخر میں کہا: ’’ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام سے وابستہ موکب پول ۹۶پر خدمت کے لئے آمادہ ہیں جس میں خادمات بھی مختلف طرح کی خدمت انجام دینے کے لئے پوری طرح سے آمادہ ہیں۔ نیز حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبہ امور دینی و تبلیغ کی جانب سے قرآنی اسٹیشنز اور دینی تعلیمات کے اسٹیشنز بھی خدمت انجام دے رہے ہیں۔‘‘

