روزانہ ۳۰ ہزار کھانے تقسیم
’’ المرتضیٰ ضیافت خانہ‘‘ کے ذمہ دار عمار ماشااللہ کے مرکز خبر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ’’ ہم نے ۵ صفر سے زائروں کی خدمت کا آغاز کیا ہے اور اربعین کے زیارت کے اختتام تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس مرکز میں روزانہ تین وقت ۲۰ ہزار کھانے اور ۱۰ ہزار کی تعداد میں جوس، پھل، کیک اور ٹھنڈا پانی تقسیم کیا جاتا ہے۔‘‘
زائرین کے لئے آرامگاہ
ماشا اللہ وضاحت کرتے ہوئے کہا: ’’زائرین کے آرام کرنے کے لیے ہال آمادہ کئے گئے جن میں ۲ ہزار زائرین ایک وقت میں آرام کر سکتے ہیں اور یہ ہال تمام ضروری وسائل سے لیس ہیں۔ ان آرامگاہوں میں ۱۰۰ ٹوائلٹ اور طبی خدمات کے لئے ایک مکمل میڈیکل اسٹیشن موجود ہیں اور ۲۰۰ خادمات زائرات کی خدمت کے لئے حاضر رہتی ہیں۔‘‘
دینی اور مذہبی راہنمائی کے اسٹیشن
انہوں نے مزید کہا: ’’اس آرامگاہ میں دوسری بہت سے خدمات بھی پیش کی گئی ہیں من جملہ شعبہ مذہبی امور کے ذریعہ شرعی سوالات کے جوابات کی فراہمی، انتظامیہ کے ذریعہ گمشدہ افراد کی راہنمائی، تربیتی امور کے ذریعہ نماز کی قرائت اور قرآن کے چھوٹے سوروں کی تلاوت کی اصلاح وغیرہ۔ اسی طرح مرکز المحسن برائے اطفال کی طرف سے بچوں کے لئے متعدد کلچرل سرگرمیاں بھی پیش کی جاتی ہیں۔ اسی طرح آئی ٹی شعبہ کی طرف سے مختلف الکٹرانک ایپس، موبائل چارج کرنے اور مرمت کرنے کی سہولیت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ‘‘












