سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ شہری حفاظت اور ایمرجنسی خدمات کے گروپس زائرین اربعین کی حفاظت کے لئے آمادہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ شہری حفاظت اور ایمرجنسی خدمات کے شعبہ نے اربعین حسینی کی سکیورٹی اور سلامتی کے لئے ایک میڈیکل و سیکیورٹی پروجیکٹ سے آگاہ کیا۔

یہ خدمت شہر نجف کے قدیم محلوں اور مقامات نیز حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کو آنے والی اصلی سڑکوں پر حفاظتی اور ایمرجنسی ٹیموں کے ذریعہ انجام دی جا رہی ہے۔

مختلف جہات کا حفاظتی پروجیکٹ

اس شعبہ کے ذمہ دار سعد صبار نے مرکز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ’’زیارت اربعین سے مخصوص اس حفاظتی اور خدمات پروجیکٹ کے تحت، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کئی جگہوں پر لگائی گئی ہیں۔ ۳ آگ بجھانے والی گاڑیاں تودیع اسکوائر کے قریب، تمام وسائل سے لیس گاڑیوں کے ساتھ ایک اسپیشل ٹیم رسول اعظم صلى‌الله‌عليه‌وآله روڈ پر، نیز حرم مقدس سے وابستہ ایک خدماتی مرکز نجف تا کربلا راستے میں آمادہ ہے، تاکہ کسی بھی حادثے کے پیش آنے کی صورت میں اپنی خدمات پیش کر سکیں۔‘‘

ایمرجنسی حادثات میں فوری ردعمل

انہوں نے مزید کہا: ’’یہ پروجیکت شہر نجف اشرف کے ادارہ برائے حفاظتی امور کے ساتھ مل کر چلایا جا رہا ہے۔ اس کا اصلی مقدس نجف اشرف اور حرم مقدس کے جانب آنے والی چاروں راستوں میں امن و سلامتی کی فراہمی ہے تاکہ ناگہانی حادثات میں فوری امداد فراہم کی جاسکے اور اربعین کی زیارت پر آنے والے زائرین بحفاظت زیارت کر سکیں۔‘‘

وسائل سے لیس ۱۵ ایمبولنسیں تیار

صبار نے زور دیتے ہوئے کہا: ’’شہری حفاظت سے متعلق ایمرجنسی شعبہ نے رسول اعظم صلى‌الله‌عليه‌وآله طبی مرکز کے ساتھ مل کر اپنے کام کا آغاز کر فیا ہے اور تمام طبی وسائل سے لیس ۱۵ ایمبولنسیں حرم مقدس کے اطراف میں لگا دی گئی ہیں۔‘‘

انہوں نے بتایا: ’’ یہ ایمبولنسیں بطور خاص ایمرجنسی اور مینی ایمرجنسی حادثات سے نمٹنے کے لئے شہر کے مختلف حصوں من جملہ امام صادق علیہ‌السلام   اسکوائر، امام رضا علیہ‌السلام   زائر سٹی، صحن حضرت فاطمه علیها‌السلام کے سامنے اور حرم مقدس سے وابستہ بعض دوسرے مقامات کے پاس کھڑی کی گئی ہیں۔ ‘‘

۱۰۰ خادمین دن رات خدمت میں مشغول

یاد رہے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ شہری حفاظت اور ایمرجنسی خدمات کے شعبہ نے نجف کے مختلف علاقوں میں اب تک آگ بجھانے اور ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس شعبہ میں تقریبا ۱۰۰ خادمین دن رات منظم طور پر خدمت میں مشغول ہیں اور زیارت کے ایام میں زائرین کی حفاظت کے لئے تن من دھن سے خدمت کر رہے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے