سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ ابوذر غفاری مہمان سرا کی جانب سے روزانہ ۱۸ ہزار تبرکاتی کھانے تقسیم

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام شہر نجف میں مختلف خدماتی مراکز من جملہ ابوذر غفاری مہمان سرا کے ذریعہ اربعین حسینی کے زائرین کی خدمت میں مصروف ہے۔

یہ حرم مقدس کے شعبہ انجنرئنگ سے وابستہ یہ مہمان سرا ہے جو ہر سال اربعین حسینی کے موقع پر مرقد امیرالمؤمنین علیہ‌السلام   کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کے لئے خدمت رسانی کا فریضہ انجام دیتا ہے۔

روزانہ ۱۸ ہزار کھانوں کی تقسیم

اس مہمانہ سرا کے ذمہ دار انجنئر مہند حمودی نے مرکز خبر کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’ حرم مقدس سے وابستہ شعبہ انجنئرنگ کے انجنئر اور ماہرین زائرین کے خادمین کے عنوان سے روزانہ ہزاروں زائرین میں کھانا تقسیم کرتے ہیں۔‘‘

روزانہ ۱۸ ہزار کھانے، پانی کی بوتلیں اور پھل ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے میں زائرین کے درمیان تقسیم کئے جاتے ہیں۔

دن رات خدمات کا سلسلہ

محترم حمودی نے مزید کہا: ’’ یہ مرکز ۸ صفر سے اپنی خدمت کا آغاز کرتا ہے اور ۱۸ صفر تک اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔ اس کے بعد یہ مرکز پیغمبر اکرم صلّى‌اللہ‌علیہ‌وآلہ  کی وفات کے موقع پر زائرین امیرالمؤمنین علیہ‌السلام    کی خدمت کے لئے تیار ہوتا ہے۔ ‘‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس موکب میں خدمت کرنے والے افراد صبح ۵ بجے سے خدمت کا آغاز کرتے ہیں اور رات دن خدمت میں مشغول رہتے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے