سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ ۱۷ مواکب کے ذریعہ دولاکھ پچاس ہزار تبرک تقسیم کئے گئے

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی کے براہ راست حکم سے، حرم مقدس کے مہمان سرا اور مختلف دیگر شعبوں کے ذریعہ اربعین حسینی کے لاکھوں زائرین کی ضیافت کا سلسلہ جاری ہے۔

اربعین حسینی کے موقع پر جو زائرین مرقد امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی زیارت کے لئے مشرف ہوتے ہیں، ان کی خدمت کے لئے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام   کی جانب سے متعدد مواکب لگائے گئے ہیں جو روزانہ ہزاروں زائرین کی ضیافت کرتے ہیں۔

اربعین کے ایام میں ۱۷ مقامات پر خدمت رسانی کا سلسلہ جاری

حرم مقدس کے مہمان سرا کے ذمہ دار اثیر التمیمی نے مرکز خبر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ’’ زائرین کی ضیافت کا سلسلہ ۱۷ مقامات پر جاری ہے جن میں دو مقامات حرم مقدس کے اطراف میں ہیں یعنی بطل خیبر موکب جو باب الطوسی پر واقع ہے اور موکب امام حسین علیہ‌السلام جو باب قبلہ کے پاس ہے۔  اسی طرح ۹ مقامات شہر نجف کے اندر داخل ہونے والے قدیم راستے کے پاس اور صحن مقدس کے اطراف میں اور امام رضا علیہ‌السلام سٹی اور ثورۃ العشرین پل کے پاس واقع ہیں۔ ان کے علاوہ بھی کچھ موکب ہیں جو پشت پناہی کا کام انجام دے رہے ہیں۔‘‘

نجف سے کربلا کے راستے میں جاری خدمات

انہوں نے مزید کہا: ’’نجف سے کربلا تین اہم مراکز میں بھی زاہرئن کے لئے خدمات کا سلسلہ جاری ہے یعنی آرامگاہ المرتضیٰ، مقداد مرکزی اسٹور، موکب ابناء امیرالمومنین علیہ‌السلام  ۔ اسی طرح پول نمبر ۱۹۶ پر واقع موکب مطحنۃ القسیم اور پول نمبر ۹۹ پر واقع موکب الکرار بھی زائرین کے لئے کھانے پینے کی اشیا فراہم کر رہے ہیں۔ نیز زائرین کی کربلا سے واپسی کے لئے پول نمبر ۶۶۲ پر اور بین الاقوامی ایئرپورٹ سے قریب بھی ایک خصوصی موکب لگایا گیا ہے۔ ‘‘

روزانہ دو لاکھ ۵۰ ہزار تبرک تقسیم

انہوں نے مزید کہا ’’ان مقامات پر روزانہ صبح دوپہر رات دو لاکھ پچاس ہزار کھانے زائرین کے درمیان تقسیم کئے جاتے ہیں. نیز ان میں زائری کے قیام اور آرام کا بھی مکمل بندوبست کیا گیا ہے۔ ان مواکب میں ۵ صفر سے خدمت کا آغاز ہو جائے گا اور ۱۸ صفر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘‘

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے