حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے رسول اکرم صلیاللہعلیہوآلہ کے یومِ شہادت کے موقع پر دنیا بھر سے آئے زائرین اور عزاداروں کے عظیم الشان اجتماع کی میزبانی کی، جس میں 1800 ماتمی انجمنیں عراق اور دیگر ممالک سے شریک ہوئیں۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبہ امور مواکب و انجمنوں کے سربراہ حسن زکی نے کہا کہ تمام انجمنوں کو مکمل نظم کے ساتھ داخلے کی اجازت دی گئی، اور عزاداری کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت فراہم کیے گئے، خدامِ حرم اور سیکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون سے لاکھوں زائرین کی آمد و رفت بھی مکمل امن اور روحانی ماحول میں ممکن ہوئی
حسن زکی نے مزید بتایا کہ حرمھائے مقدسہ سے وابستہ موکبوں کے لیے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے، اور حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے ان کی میزبانی کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کیں۔
یہ تمام انتظامات اس بات کا بین ثبوت تھے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے رسولِ خدا صلیاللهعلیهوآله کے یومِ شہادت پر آنے والے زائرین کو روحانیت، عقیدت اور وفاداری کے ماحول میں عزاداری کا موقع دیا۔
اس روح پرور اجتماع میں آنے والے زائرین کی کثرت، جلوسھائے عزا اور بین الاقوامی موکبوں کی موجودگی اس امر کا اظہار تھی کہ نبی اکرم صلیاللهعلیهوآله کا غم آج بھی امت کے دلوں میں زندہ ہے اور اہل ایمان ان کی یاد میں ہر سال تجدیدِ وفا کرتے ہیں۔

