مرجع تقلید عالی قدر سید علی سیستانی نے رہبر معظم اسلامی انقلاب سید علی خامنہ ای کی شہادت بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے؟
بسم الله الرحمن الرحیم
إنا لله وإنا إلیه راجعون
میں نہایت گہرے رنج و الم کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم رہبر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای قدس سرہ کی شہادت پر ایران کی شریف قوم اور تمام عالمِ اسلام کے مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
اس بزرگ ہستی کا بلند مقام اور گزشتہ کئی برسوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت میں ان کا منفرد اور نمایاں کردار سب پر عیاں ہے۔
بلاشبہ دشمن عناصر نے انہیں شہید کر کے اور ملک پر وسیع فوجی جارحیت مسلط کر کے ایرانِ عزیز کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی ہے۔
اس نازک اور حساس مرحلے میں اس سرزمین کی عظیم ملت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اتحاد اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے جارحین کو اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے۔
میں خدائے متعال سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں اپنی رضا سے نوازے، اور تمام سوگواران کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔
ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
نجف اشرف، گیارہ رمضان المبارک ۱۴۴۷ھ
