سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

ایران

آیت اللہ العظمی سیستانی کی ایران کے خلاف فوری طور پر جارحیت بند کرنے کی اپیل

 آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے ایران کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی اور دنیا بھر کے مسلمانوں نیز آزاد منش افراد سے اس جنگ کی مذمت اور ایران کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی اپیل کی ہے.

بِسْمِ ٱللَّٰهِ ٱلرَّحْمٰنِ ٱلرَّحِيمِ
کئی دن سے ایران کے خلاف فوجی جارحیت جاری ہے جس کے نتیجہ میں اب تک ایک بڑی تعداد میں عام شہری،حفاظتی اہلکار، دسیوں بچے اور بے گناہ عوام شہید ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ وسیع پیمانہ پر سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے.

اس کے ساتھ ساتھ جیسا کہ اندازہ لگایا جا رہا تھا فوجی کاروائیوں کا دائرہ پھیل چکا ہے اور کئی دوسرے ممالک تک پہنچ چکا ہے، ان کے بہت سارے علاقوں اور تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، ایسے عجیب و غریب حالات دیکھنے کو مل رہے جو ایک لمبے عرصے سے خطے میں دکھائی نہیں دیے ۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دائرہ سے باہر خاص شرائط تھوپنے یا ملک کا سیاسی نظام تبدیل کرنے کے مقصد سے اقوام متحدہ کے رکن ملک کے خلاف مکمل طور پر جنگ کرنے کا ایک طرفہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی خطرناک قدم شمار ہوتا ہے جس کے خطہ اور بین الاقوامی سطح پر نہایت ہی ناگوار نتائج سامنے آئیں گے بلکہ ہو سکتا ہے یہ حرکت وسیع پیمانے پر آشوب اور طویل مدتی عدم استحکام کا باعث بنے جو خطہ کی قوموں حتی دوسروں کے مفادات کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بنے۔

 لہذا دینی مرجعیت اس ظالمانہ جنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں نیز آزاد منش افراد سے اس جنگ کی مذمت اور ایران کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل کرتی ہے۔

ہم ایک بار پھر با اثر عالمی تنظیموں اور دنیا بھر کے ممالک خاص طور پر اسلامی ممالک سے اپیل کرتے ہیں وہ اس جنگ کو روکنے کی اپنی پوری کوشش کریں نیز بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر ایران کے ایٹمی پروگرام کے لیے پُر امن اور انصاف پر مبنی راہ حل تلاش کریں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے