سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ موکب امام حسن علیہ‌السلام کی اربعین زائرین کو خدمات فراہمی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ موکب امام حسن علیہ‌السلام نے اربعین زائرین کی خدمت کے سلسلے میں ہزاروں متبرک کھانے تقسیم کئے۔

موکب امام حسن علیہ‌السلام کے ذمہ دار "محمد رضا” نے مرکز خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:”زائرین میں ۲ ہزار ناشتے کے علاوہ ۳ ہزار دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے تقسیم کئے گئے ہیں۔”

انہوں نے زائرین کی تعداد میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا: "روزانہ کھانوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان معزز زائرین کی ضروریات پوری کی جا سکیں جن کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔”

انہوں نے یہ بھی کہا: "موکب کے عملے کی کوششیں بڑھتی ہوئی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ضروری خوراک کی خدمات فراہم کرنے میں جاری ہیں اور تقسیم کا عمل دن بہ دن وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔”

واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اربعین زائرین کے لیے ۱۶ خصوصی استقبالیہ اور آرام گاہوں کے اسٹیشن مقرر کیے ہیں۔

یہ اسٹیشن علاج معالجے، صحت اور دیگر امدادی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ زائرین اپنی زیارت کی تقریبات کو بہترین طریقے سے انجام دے سکیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے